ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / مسلم راشٹریہ منچ کے زیر اہتمام ملک گیر پیمانے پرجاری گو سیوا پد یاترا کے پہلے مرحلے کا اختتام 28ستمبر کو

مسلم راشٹریہ منچ کے زیر اہتمام ملک گیر پیمانے پرجاری گو سیوا پد یاترا کے پہلے مرحلے کا اختتام 28ستمبر کو

Wed, 26 Sep 2018 18:58:18  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی ،26؍ ستمبر (آئی این ایس انڈیا؍ایس او نیوز) 
مسلم راشٹریہ منچ کے زیر اہتمام محمد فیض خان کی قیادت میں مذہبی ہم آہنگی اورملک میں بھائی چارے کے فروغ کے لئے پد یاتراشروع کیا گیا ہے ۔جو اب تک پندرہ مہینے میں 8000کلو میٹر کا سفر طے کر چکی ہے ۔ جس کا نام گو سیوا سدبھاونا پد یاترا دیا گیا ہے۔اس پد یاترا کے پہلے مرحلے کا اختتام 28ستمبر2018 کو ہوگا اور اگلے مرحلے کا آغاز (کنیاکماری سے امرتسر تک) کی شروعات ہوگی۔پہلے مرحلے کی اختتامی تقریب میں آر ایس ایس کے سر براہ اندریش کمار مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے۔مسلم راشٹریہ منچ کے چیف کنوینر گریش جویال نے بتایا کہ گو سیوا سدبھاونا پد یاترا بھارت اور دنیا کی تاریخ میں چل رہی لمبی پد یاترا میں سے ایک ہے ۔اس پد یاترا کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں زیادہ تر نام نہاد مسلم نوجوان شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں پہنچنے پر پد یاترا کا ہندو ، مسلمان اور دیگر مذاہب کے لوگ استقبال کر رہے ہیں اور پروگرام میں شریک ہو رہے ہیں۔ اس یاترا کے دوران شرکاء گائے کے تحفظ،گائے کی خدمت ،گائے کے دودھ پینے اور پلانے کا عہد لے رہے ہیں اور اس سلسلے میں لوگوں میں بیداری بھی پیدا کر رہے ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اس یاترا سے خاص طور پر مسلمانوں میں گو سیوااور گائے کے تحفظ کے سلسلے میں انقلابی تبدیلی نظر آ رہی ہے


Share: